نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کے مقدمہ کے اصل فریقین میں سے ایک کے فرزند نے سبرامنیم سوامی کی جانب سے تمام متعلقہ فریقین کو اطلاع دیئے بغیر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کی درخواست پر اعتراض کیا۔ مقدمہ کے قدیم ترین فریق محمد ہاشم انصاری کے فرزند نے سکریٹری جنرل سپریم کورٹ کو مکتوب روانہ کیا کہ راجیہ سبھا ایم پی نے چیف جسٹس سے بار بار درخواست کی ہیکہ متعلقہ فریقین کو اطلاع دیئے بغیر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کی جانی چاہئے۔ ان کا یہ ادعا انتہائی قابل اعتراض ہے۔ 31 مارچ کو سپریم کورٹ نے عدالت سے باہر تصفیہ کی تجویز پیش کی تھی۔