ایودھیا مسئلہ کو اندرون 5 سال حل کرلیا جائیگا : رام نائک کا ادعا

ایودھیا 11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایودھیا کے متنازعہ مسئلہ کو اندرون پانچ سال حل کرلیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی اس مسئلہ کا پرامن حل تلاش کرنے ایک منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ گورنر اتر پردیش رام نائک نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے سینئر وی ایچ پی لیڈر مہنت نرتیہ گوپال داس کے منعقد کردہ میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایودھیا تنازعہ کو پرامن انداز میں حل کرنے ایک منصوبہ پر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ آئندہ پانچ سال میں ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائیگا ۔