نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہری حقوق کارکنوں کے ایک گروپ نے آج سپریم کورٹ سے خواہش کی کہ وہ ایودھیا تنازعہ میں مداخلت کرے ۔ 32 افراد نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست پیش کرتے ہوئے ادعا کیا تھا کہ یہ تنازعہ صرف جائیداد کا نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں جن سے ملک کے سیکولر تانے بانے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے /11 اگست کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ /5 ڈسمبر کو ایودھیا تنازعہ کی قطعی سماعت کی جائے گی جبکہ مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی ایک دن بعد مقرر ہے ۔