ایودھیا اراضی تنازعہ: ثالثی کمیٹی نے رپورٹ

سپریم کورٹ کو پیش کردی، معاملہ کی آج سماعت
نئی دہلی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ تین رکنی ثالثی کمیٹی جسے کئی دہے قدیم، سیاسی طور پر حساس، ایودھیا کے رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کیس میں دوستانہ حل کا امکان کھوجنے کی ذمہ داری سونپی گئی، اُس نے اپنی عبوری رپورٹ سربمہر لفافہ میں پیش کردی ہے۔ باخبر ذرائع نے کہا کہ رپورٹ عدالت کی رجسٹری میں 6 مئی کو جمع کرائی گئی اور اس معاملہ کو سماعت کیلئے جمعہ پر ڈالا گیا ہے۔ عدالت نے 8 مارچ کو یہ معاملہ ثالثی سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ باہمی طور پر قابل قبول حل کا امکان تلاش کیا جائے۔ سابق سپریم کورٹ جج ایف ایم آئی خلیفۃ اللہ، روحانی گرو سری سری روی شنکر اور سینئر ایڈوکیٹ سری رام پنچو ثالثی کمیٹی کے ارکان ہیں۔