ممبئی 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا بی جے پی کے صدر راو صاحب دنوے نے آج کہا کہ این ڈی اے کو مہاراشٹرا میں 2014 سے زیادہ کامیاب حاصل ہوگی اور وہ اپنی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کو ریاست کی 48 کے منجملہ 45 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ بی جے پی اور شیوسینا نے ریاست میں جملہ 42 نشستوں پر 2014 میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ دنوے نے کہا کہ ایگزٹ پولس میں بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد کو عوامی ناراضگی درپیش ہونے کا دعوی مسترد کردیا ۔