این ڈی اے حکومت کے خلاف بائیں بازو جماعتوں کا احتجاج

احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ ، سید عزیز پاشاہ ، ڈاکٹر کے نارائنا کا خطاب
حیدرآباد۔20جولائی(سیاست نیوز) مرکزی اور ریاستی حکومتوںکی بدعنوانیو ں کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہوئے سات سے زائد بائیںبازو جماعتوں کی جانب سے اندر ا پارک دھرنا چوک پر زبرداست احتجاجی دھرنا منظم کیاگیا۔ بائیںبازو کے سینکڑوں قائدین اورکارکنوں نے اس احتجاجی دھرنے میں حصہ لیکر مرکزی او رریاستی حکومتو ںکی بدعنوانیوں پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ سی پی ائی قائدین جناب سیدعزیز پاشاہ‘ ڈاکٹر کے نارائنا‘ رام نرسمہا رائو‘ڈاکٹر سدھاکر‘ ای ٹی نرسمہا‘ وی ایس بوس‘ آریس وی پی جانکی راملو‘ سی پی آئی ایم قائدین ایم سرینواس‘ نرسنگ رائوکے علاوہ دیگر نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے یوپی اے کے دس سالہ بدعنوانی کے دور حکومت کا ایک سال میں ریکارٹ توڑنے کا مودی حکومت پر الزا م عائدکیا۔ مذکورہ قائدین نے کہاکہ یوپی اے حکومت کی بدعنوانیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں اچھے دن لانے کا وعدہ کرکے برسراقتدار آنے والی مودی حکومت کے وزراء اور چیف منسٹر س نے اندرون ایک سال یو پی اے حکومت کی بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈس توڑدئے۔ بائیں بازو قائدین نے کالا دھن واپس لانے کی دعویدار مرکزکی مودی حکومت کے وزراء او رچیف منسٹرس کے کالے دھن کے خلاصے کو ضروری قراردیا۔بائیں بازو قائدین نے تلنگانہ حکومت کی بدعنوانیوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔بائیں بازو جماعتوں نے مودی حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف جاری احتجاج میںشدت پیدا کرنے کا بھی انتباہ دیا۔قبل ازایں بائیںباز و جماعتوں کی جانب سے باغ لنگم پلی تا اندرا پارک مرکزی او رریاستی حکومتوں کی بدعنوانیوں کے خلاف ریالی بھی نکالی گئی۔