این ڈی اے حکومت دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کوشاں: تیجسوی

پٹنہ ۔ /11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایس سی / ایس ٹی قانون میں ترمیم کے ذر یعہ دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حالانکہ یہ قانون دستور ہند کی جدول 9 میں شامل ہے ۔ یادو نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس کے ذریعہ ایس سی / ایس ٹی قانون میں نرمی پیدا کی گئی ہے اور مستقبل کے امکانات کا کوئی جواب دیئے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ آر ایس ایس کے ایجنٹوں کے نظام میں ایس سی / ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کے نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ این ڈی اے آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل کررہی ہے۔