این ڈی اے حکومت، قرض کی تفصیلات کے انکشاف میں ناکام

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے دور حکومت میں دیئے گئے قرضوں کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی طرف سے دیئے گئے ان قرضوں کی تعداد کا انکشاف کرے جو بعد میں غیرکارکرد اثاثوں میں تبدیل ہوگئے۔ چدمبرم نے سوال کیا ہے کہ ’’آخر کس لئے ان قرضوں کی بازیابی نہیں کی گئی اور آخر کیوں ان قرضوں کو ’سدا بہار‘ قرضوں میں تبدیل کردیا گیا‘‘۔