این ٹی پی سی میں دھماکہ سے مہلوکین کی تعداد 29 ہوگئی

رائے بریلی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این ٹی پی سی اونچاہار دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ مزید 9 اموات کی آج اطلاع ملی۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے جو لوک سبھا میں رائے بریلی کی نمائندگی کرتے ہیں، دورہ کیا۔ زخمیوں کی عیادت کی اور حادثہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر سنگھ نے حادثہ کے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 20 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔ یہ ایکس گریشیاء قبل ازیں معلنہ حکومت کی امداد کے علاوہ ہوگی اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کی معلنہ امداد ناکافی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ حادثہ لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔