حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): ین ٹی پی سی لمٹیڈ میں آئی ٹی آئی اور ڈپلوما انجینئرس ٹرینیز کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیداد کے اعتبار سے ڈپلوما انجینئر ٹرینیز 55 ، آئی ٹی آئی ٹرینی / لیاب اسسٹنٹ ( کیمسٹری ) ٹرینی / اسسٹنٹ ٹرینی ( میٹریلس / اسٹور کیپر ) 52 ، شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ میکانیکل 28 ، الیکٹریکل 15 ، سی اینڈ آئی 10 ، سیول 2 ، فٹر 22 ، الیکٹریشن 12 انسٹرومنٹ میکانک 8 ، لیاب اسسٹنٹ (کیمسٹری ) 6 ، اسسٹنٹ ( میٹریل / اسٹور کیپر ) 4 ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو ین ٹی پی سی دارلے پلی سوپر تھرمل پاور پراجکٹ میں تقرر کیا جائے گا ۔ ڈپلوما انجینئر ٹرینیز کو متعلقہ شعبہ میں 70 فیصد نمبرات سے ڈپلوما کامیاب ہوناہے اور مابقی جائیدادوں کے لیے کمپنی کے اصول و ضوابط کے مطابق متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی ، بی ایس سی (کیمسٹری ) ، ٹائیپنگ اسکلس اور ایم ایس آفس میں مہارت رکھنے والے اہل ہوں گے ۔ عمر کے اعتبار سے ڈپلوما امیدواروں 18 تا 25 برس کے درمیان اور دیگر امیدواروں کی عمر 18 تا 27 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ٹریننگ کی مدت 2 سال ہوگی اور ڈپلوما ٹرینیز کے لیے اسٹائیفنڈ 15,500 روپئے ماہانہ اور مابقی کو 11,500 روپئے ماہانہ ادا کیا جائے گا ۔ امیدوار کا انتخاب آن لائن ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 24 نومبر ہے ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ ntpccareers.net ملاحظہ کریں ۔۔
پروفیسر کانچہ ایلیا کی کتابوں پر امتناع ، راہول گاندھی کا اظہار یگانگت
حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی نے ماہر تعلیم جہدکار پروفیسر کانچہ ایلیا سے اظہار یگانگت کیا ۔ پروفیسر کانچہ ایلیا کی تین کتابوں پر دہلی یونیورسٹی نے امتناع عائد کردیا ۔ راہول گاندھی نے اس اقدام کو دلتوں کے حقوق سلب اور ہندوازم کے یکطرفہ پرچار کرنے آر ایس ایس کی سازش قرار دیا ۔ دلتوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے پروفیسر ایلیا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہے ۔