کوئلہ کی قلت سے نمٹنے ریزروس کی تعمیر پر برقی پیدا کرنے والی کمپنی کی توجہ مرکوز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : 2600MW کے نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) لمٹیڈ راما گنڈم نے جسے موسم بارش کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کے باعث مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔ اب ریزروس کی تعمیر پر اپنی توجہ مبذول کی ہے تاکہ گرما کے مہینوں میں طلب کو پورا کیا جاسکے ۔ ماہ اگست اور ستمبر کے دوران راما گنڈم یونٹس کوا سے کوئلہ سربراہ کرنے والی اصل کمپنی کی جانب سے کوئلہ کی ناکافی سربراہی کے باعث برقی کی پیداوار کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی ۔ متواتر بارش کی وجہ اس علاقہ میں تمام چار اوپن کاسٹ پراجکٹس ( OCP ) میں کوئلہ کی پیداوار متاثر ہوئی ۔ جس کے نتیجہ میں کوئلہ کی پیداوار کرنے والی یہ بڑی کمپنی این ٹی پی سی لمٹیڈ ، راما گنڈم سے کئے گئے اس کے عہد کو پورا نہیں کرسکی ۔ عام طور پر این ٹی پی سی اسٹیشنس موسم بارش کے دوران جب کہ برقی کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ۔ سالانہ اوورہالنگ کرتے ہیں ۔ لیکن ریاست کے کئی حصوں میں مانسون کی صورتحال کے باعث این ٹی پی سی لمٹیڈ مانگ کو پورا کرنے کے لیے برقی پیداوار پر مجبور ہوگئی ۔ لیکن اسے کوئلہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑا اس طرح این ٹی پی سی لمٹیڈ ، راماگنڈم کو مجبوراً اس کے یونٹس کو بند کرنا پڑا ۔ لیکن اب اس نے تقریبا 5-6 لاکھ ٹن کوئلہ کا اسٹاک پہلے ہی کرلیا ہے ۔ اور اسے ہر روز ایس سی سی ایل سے بھی 37,000 ٹن کوئلہ حاصل ہورہا ہے اور اس کے علاوہ دیگر ذرائع سے 6000 ٹن حاصل ہورہا ہے ۔ این ٹی سی پی راما گنڈم کی جانب سے اس کے تمام سات یونٹس میں برقی پیداوار کے لیے ہر روز 38000 ٹن کوئلہ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔۔