ممبئی ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ اور سینئیر این سی پی لیڈر مسٹر آر آر پاٹل جو کہ سب اربن باندرہ کے لیلاوتی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ان کی حالت نازک لیکن مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ این سی پی ذرائع نے بتایا کہ آر آر پاٹل کی صحت میں اتار چڑھاؤ آرہے ہیں اگرچیکہ حالت تشویشناک ہے لیکن مستحکم ہے ۔ این سی پی لیڈر کا گذشتہ ماہ ممبئی ہاسپٹل میں انجیو گرافی کی گئی تھی ۔ جس کے بعد سے انہیں اختلاج قلب کی شکایت ہوگئی ہے اور ایک ہفتہ قبل لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ڈاکٹرس نے ان کی حالت کو تشویشناک نہیں قرار دیا ہے۔