این جی اوز کیلئے قانون پر غور کیا جائے:سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز سے کہا کہ این جی اوز (غیر سرکاری تنظیمیں) کو باقاعدہ بنانے کیلئے قانون سازی پر غور کیا جائے کیونکہ انہیں حاصل ہونے والے فنڈس اور اس سے متعلقہ امور کی نگرانی ضروری ہے۔ عدالت نے مرکز کو جواب دینے کیلئے 8 ہفتہ کا وقت دیا۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ موجودہ قواعد و ضوابط کافی نہیں ہے کہ ملک بھر میں این جی اوز کی نگرانی ، فنڈس کی تقسیم اور اس کے نتیجہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھی جاسکے۔ بنچ میں جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایس کے کول بھی شامل ہیں۔ بنچ نے مرکز کو قانون سازی کے تعلق سے غور و خوض اور عدالت کو اپنے موقف سے واقف کرانے کیلئے 8 ہفتہ کا وقت دیا۔ قبل ازیں دن میں حکومتی ایجنسی نے مختلف این جی اوز کے خلاف فنڈس کے مبینہ بیجا تصرف کی پاداش میں 159 ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی۔