این جی اوز کیخلاف کارروائی پر تشویش

نئی دہلی ۔6 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے مختلف این جی اوز اور عطیہ دہندگان بشمول امریکی فورڈ فاؤنڈیشن کیخلاف کارروائی پر اپنی تشویش سے واقف کرایا ہے ۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتکاروں نے سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ فورڈ فاؤنڈیشن اور گرین پیس انڈیا کیخلاف وزارت داخلہ کی کارروائی کے سلسلے میں وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ارون کمار سنگھ نے بھی مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئل سے ملاقات کی اور حکومت امریکہ کی تشویش سے واقف کرایا ۔