وشاکھا پٹنم ۔ یکم ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : تلگو دیشم پارٹی کے بانی صدر آنجہانی این ٹی راما راؤ کے فرزند مشہور تلگو اداکار این بالاکرشنا نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سمہا چلم میں سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پوجا کرنے کے بعد بالا کرشنا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ ان کے والد کے آئیڈیلس کو پورا کرنے کے لیے سرگرم سیاست میں برقرار رہیں گے ۔ بالا کرشنا نے جنہوں نے ماضی میں تلگو دیشم پارٹی کے لیے سرگرم مہم چلائی تھی کہا کہ وہ ان کے بہنوائی اور صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو سے تبادلہ خیال کریں گے کہ وہ کہاں سے مقابلہ کرسکتے ہیں