این ای ای ٹی میں پنجاب کے نودیپ سنگھ کو اول مقام

نئی دہلی 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے نودیپ سنگھ نے باوقار قومی اہلیتی و انٹرنس ٹسٹ این ای ای ٹی میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ یہ ٹسٹ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کا ہے اور اس کے نتائج کا آج سی بی ایس ای کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ۔ دوسرا رینک مدھیہ پردیش کے ارچت گپتا کو تیسرا مدھیہ پردیش ہی کے منیش مولچندانی کو حاصل ہوا ہے ۔ ارچت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے انٹرنس امتحان میں اول مقام حاصل کیا ہے ۔ اس کوالیفائنگ ٹسٹ میںلڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے ۔ اس امتحان میں جملہ 3,45,313 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ کامیابی حاصل کرنے والے لڑکوں کی تعداد 2,66,221 رہی ہے ۔ پنجاب کے نودیپ سنگھ کا تعلق مکتسر سے ہے اور انہوں نے جملہ 720 نشانات میں 697 نشانات 99.99 فیصد سے حاصل کئے ہیں۔ 18 سالہ نودیپ سنگھ کے والد ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل ہیں ۔