/24 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع
حیدرآباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) این ایم ڈی سی اور این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹیڈ میں 250 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹیڈ میں جملہ 208 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس میں ایکزیکٹیو ٹرینی (ٹکنیکل) کیلئے 169 جائیدادیں ہیں جبکہ انتظامی امور سے متعلق 39 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اسی طرح این ایم ڈی سی لمیٹیڈ میں 32 ایکزیکٹیو ٹرینی (ٹکنیکل) کے عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور 42 انتظامی امور کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ان عہدوں پر تقررات کے موقعہ سے استفادہ کرنے کے لئے امیدواروں کو چاہئیے کہ /24 مارچ 2015 ء سے قبل این ایم ڈی سی کی ویب سائیٹ پر درکار دستاویزات کے ساتھ درخواستیں داخل کریں ۔ ایکزیکٹیو ٹرینی ٹکنیکل میں جن عہدوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ان میں سیرامک ، کیمیکل ، سیول ، کمپیوٹر ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، الیکٹریکل ، الکٹرانکس ، انوائرنمنٹ ، انڈسٹریل انجنیئرنگ ، انسٹرومنٹیشن میکانیکل ، میٹلرجی ، مینیرل پروسیسینگ ، مائننگ شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں انتظامی امور کے لئے کمرشیل ، فینانس ، میٹریل مینجمنٹ اور پرسونل میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ خواہشمند امیدوار www.nmdc.co.in کے ذریعہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور مذکورہ ویب سائیٹ پر ہی موجود درخواست فارم معہ ضروری اسنادات و نقولات داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائین درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ /24 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ درخواستوں کی فروخت کا /4 مارچ سے آغاز ہوچکا ہے ۔