این ایس ایس کو ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس میں ایوارڈ

میڈیا خدمات پر اعزاز، چیف منسٹر کے سی آر نے ایوارڈ پیش کیا
حیدرآباد ۔ 25 اپریل (پریس نوٹ) ٹی آر ایس پارٹی کی 24 اپریل کو منعقدہ لال بہادر اسٹیڈیم پلینری اجلاس میں صدر پارٹی و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے نیوز اینڈ سرویس سنڈیکیٹ (این ایس ایس) کو گریٹ اسٹیٹمین آف تلنگانہ کا ایوارڈ پیش کیا۔ این ایس ایس ایک پریمیئر نیوز ایجنسی ہے جوکہ میڈیا کی ضرورتوں کی تکمیل کے بعد متوسط اور چھوٹے پبلیکیشن کا کام بھی انجام دیتا ہے۔ یہ خدمات تقریباً چار دہوں سے جاری ہے کہ این ایس ایس کی میڈیا میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس میں گرانقدر ایوارڈ پیش کیا ہے۔ این ایس ایس نے تلنگانہ تحریک کے دوران ہر دن رپورٹنگ کرنے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ این ایس ایس کو کے سی آر کے ایوارڈ سے ایجنسی کیلئے اعزاز ہے۔ ایوارڈ کی پیشکشی کے موقع پر صدر ٹی آر ایس کے سی آر سے کنڈا لکشماریڈی منیجنگ ایڈیٹر و سابق رکن اسمبلی نے این ایس ایس کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ کی پیشکش این ایس ایس نے چیف منسٹر سے اظہارتشکر کیا ہے۔