این آر آئیز کیلئے رائے دہی کی سہولتیں

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیابتی رائے دہی اور ای پوسٹل بیالٹ برائے این آر آئیز حکومت کے زیرغور ہے۔ لوک سبھا کو آج اس کی اطلاع دی گئی۔ مرکزی وزیرقانون بی وی سدانندگوڑا نے کہا کہ ایک کمیٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کی گئی ہے تاکہ بیرون ملک رہائش پذیر این آئی رائے دہندوں کیلئے متبادل طریقوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ رائے دہندوں نے ای پوسٹل بیالٹ پیپر اور نیابتی رائے دہی کی بحیثیت اضافی متبادل طریقہ کار سفارش کی تھی۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے خواہش کی ہیکہ اس خبر پر اپنا ردعمل داخل کرے۔ یہ معاملہ حکومت کے زیرغور ہے۔ قانون عوامی نمائندگی 1951ء کی دفعہ 60 سہولت فراہم کرتی ہیکہ مسلح افواج اور فوج کے دیگر ارکان کو نیابتی رائے دہی کی اجازت دی جائے۔ یہ فوجی قانون 1950ء کی دفعات کے تحت ہے جس کا اس رائے دہی پر نفاذ ہوتا ہے لیکن قانون عوامی نمائندگی میں ای ووٹنگ کی کوئی دفعہ نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے حال میں کہا تھا کہ اگر یہ تجویز منظور ہوجائے تو این آر آئیز کو بیالٹ پیپرس برقی ذرائع سے روانہ کئے جائیں گے اور انہیں شخصی طور پر انتخابی عہدیداروں کو داخل کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون میں اس مقصد کیلئے ترمیم بھی ممکن ہے۔