این آئی اے ہیڈکوارٹر میں ایس پی گردسپوار سے پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گرداسپور کے معطل شدہ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر سلویندر سنگھ اور انکے باورچی کو جمعرات کو این آئی اے کے ہیڈکوارٹر میں پوچھ تاچھ کی گئی جب کہ پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے پاکستان سے ایک مشترکہ ٹیم آئی ہوئی تھی ۔ سلویندر سنگھ نے یہ ادعا کیا ہے کہ انہیں اور ان کے دوست راجیش ورما اور باورچی مدن گوپال کا مسلح 5 دہشت گردوں نے پنجاب کے موضع کولا میں 2 جنوری کو اغواء کرلیا تھا ۔ بعد ازاں دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر حملہ کردیا تھا ۔ جس میں 6 سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے اور پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا گیا تھا ۔