نئی دہلی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے آج ٹاملناڈو سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ یہ گرفتاری کیرالا سے 21 افراد کے لاپتہ ہوجانے کی تحقیقات کے ضمن میں ہوئی ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ 21 افراد آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوگئے تھے ۔ اس کیس میں این آئی اے نے چھ افراد کو کل گرفتار کیا تھا ۔ این آئی اے نے کل مختلف مقامات پر تلاشیاں لیتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ وہ آئی ایس کی ایما پر ملک میں مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ این آئی اے نے اس شخص کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحیح بات نہیں بتا رہا ہے اس لئے اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔