نئی دہلی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کے 9 کارکن (این آئی اے) کی جانب سے گذشتہ سال کے جموں و کشمیر کے علاقہ اودھم پور میں دہشت گردی کے مقدمہ کے سلسلہ میں پیش کردہ فردجرم میں نامزد کئے گئے ہیں۔ دو پاکستانی حملہ آورلشکرطیبہ کے کارکن تھے۔
5 اگست کو اودھم پورمیں بی ایس ایف کے قافلہ پر حملہ کیا تھا جس سے دو بی ایس ایف ارکان عملہ ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں یہ مقدمہ تحقیقات کیلئے این آئی اے کے سپرد کردیا گیا تھا۔
پونے کے طلبہ سے آر ایس ایس سربراہ سخت لب ولہجہ میں بات چیت
پونے۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کالج کے طلبہ کے سوالات کا جواب نہیں دیا جو رام مندر کی تعمیر سے لیکر تحفظات کے بارے میں ان کے بیان کے بارے میں تھے۔ یہ طلبہ کی پارلیمنٹ تھی جس کا اہتمام مہاراشٹرا ادارہ برائے ٹیکنالوجی نے اپنی سالانہ تقریب کے موقع پر کیا تھا۔