نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے آج عدالت کو بتایا کہ دہلی پولیس انڈین مجاہدین کارندوں تحسین اختر اور ضیاء الرحمن کو مزید تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے جاریہ تحقیقاتی عمل کو مایوس کن بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ آج عدالت میں دو تحقیقاتی ایجنسیوں کے مابین لفظی تکرار دیکھی گئی ۔ کیونکہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دو ملزمین کو مزید 25 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی خواہش کی تھی ۔ عدالت نے بحث کی سماعت کے بعد دونوں کو 20 دن کیلئے اسپیشل سیل کی تحویل میں دیدیا ۔