این آئی ایس اے ۔ ایف ایس ٹی آئی پر آج دکشنت پریڈ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( آئی این این ) : ایف ایس ٹی آئی ہلدی گھاٹی فائر ڈرل ایکسرسائز گراونڈ پر جمعہ کو 13 کانسٹبل / ڈی سی پی او بیسک اور 26 ویں بیاچ کانسٹبل / فائر کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوگی ۔ فائر اینڈ ریسکیو پر لائیو ڈیمانسٹریشن ( ایک منٹ کی ڈرل ) کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ کی جائے گی ۔ ڈیمانسٹریشن کے دوران مختلف فائر فائٹنگ ، ریسکیو ، لائف سیونگ ٹیکنیکس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکلس کی مشق کی جائے گی ۔ این آئی ایس اے ڈائرکٹر اور آئی جی ٹریننگ سیکٹر انیل کمار بحیثیت مہمان خصوصی پریڈ کو ریویو کریں گے ۔ فائر سرویس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ واقع حکیم پیٹ ، حیدرآباد ، سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کا سب سے بڑا تربیتی ادارہ ہے اور سی آئی ایس ایف ملازمین کے لیے ہی نہیں بلکہ نیشنل ریسپانس فورس اور دیگر اسٹیر فائر ریسکیو اینڈ ایمرجنسی سرویسیس کے لیے فائر سرویس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ میں اس کو ’ سنٹر آف ایکسیلنس ‘ کے طور پر قرار دیا گیا ہے ۔۔