حیدرآباد ۔ 2 جنوری ۔ ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کا قیام 2 جنوری 1961 ء میں عمل میں آیا تھا ۔ سابقہ آندھراپردیش ریاست کی تشکیل کے مدنظر محکمہ انسداد رشوت ستانی ( اینٹی کرپشن بیورو) تلنگانہ اسٹیٹ نے 2 جون 2014 ء سے علحدہ کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ یہ محکمہ تلنگانہ ریاستی حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت علحدہ طورپر کام کررہا ہے ۔ ڈائرکٹر جو آئی جی پی رتبہ کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ہیں بیورو کے ہیڈ ہوتے ہیں ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جو ڈی آئی جی رتبہ کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ہیں ان کو تعاون کرتے ہیں۔ ان کو 3 جوائنٹ ڈائرکٹرس اور 2 ایڈیشنل ایس پیز کا تعاون حاصل ہے ۔ سال 2014 ء کے دوران اینٹی کرپشن بیورو نے انسداد رشوت ستانی قانون 1988 ء کے تحت معاملات رجسٹرڈ کئے گئے اور تلنگانہ اسٹیٹ کے دائرہ کار میں اچانک تنقیح ؍ انکوائریہ کی ہیں۔ یکم جنوری 2014 ء تا یکم جون 2014ء تلنگانہ علاقہ میں ٹریپ کیسیس 50، ڈس پروپورشنیٹ ایسیٹس کیسیس 10 ، کریمنل مس کنڈکٹ کیسیس 1 ، باقاعدہ انکوائری 8، اچانک تنقیح 18 ، ڈسکریٹ انکوائریز 1 ، جملہ 88 معاملات اسی طرح 2 جون 2014 ء تا 31 ڈسمبر 2014 ء تلنگانہ اسٹیٹ میں ٹریپ کسیس 73 ، ڈس پروپوشنیٹ ایسیٹس کیسیس 1، کریمنل مس کنڈکٹ کیسیس 4 ، باقاعدہ انکوائری 5 ، اچانک تنقیح 18، ڈسکریٹ انکوائریز 3 کیسیس جملہ 104 درج کئے گئے۔