ایندھن کی قیمت میں اضافہ پر عمر عبداللہ کا طنز

سرینگر ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کرنے پر مرکزی حکومت کا مذاق اڑایا ہے اور کہا کہ یہ اقدام دراصل ’اچھے دنوں‘ کی پہلی سالگرہ کا جشن ہے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ ’اچھے دنوں‘ کی پہلی سالگرہ کا یہ تحفہ ہے اور فیول کی قیمت میں ایک اوراضافہ کیلئے تیار ہوجائیں، جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کل فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3.13 روپئے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2.71 روپئے کا اضافہ کردیا تھا ، جس کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کو سبب بتایا گیا ہے۔