ایندھن کی قیمتوں پر روزانہ نظرثانی خارج از امکان

داہیج (گجرات) 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر روزانہ کی اساس پر نظرثانی کو خارج از امکان قرار دیا لیکن کہاکہ حکومت اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے تعلق سے فکر مند ہے اور کوئی طویل مدتی حل پر کام کررہی ہے۔ اُنھوں نے ریاستی حکومتوں سے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل پر واجبی حد تک ٹیکس عائد کریں اور تیل کی بڑھتی قیمتوں سے غیر واجبی فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے غیرذمہ داری کا ثبوت نہ دیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ روزانہ قیمتوں پر نظرثانی کا کوئی میکانزم نہیں ہے ۔ وہ روس سے طویل مدتی کنٹراکٹ کے تحت پہلے ایل این جے کارگو کی وصولی پر ایونٹ سے مخاطب تھے۔