ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ‘مرکز پر سی پی آئی کی تنقید

حیدرآباد ۔21مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ سی پی آئی کے سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیتموں کیلئے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایندھن کی قیمتوں کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لاتے ہوئے عوام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے ٹیکس میں کمی کے ذریعہ پٹرول ‘ڈیزل کی قیمت میں فی الفور تخفیف کا مطالبہ کیا ۔