ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف ہائیکورٹ میں عرضی

نئی دہلی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثر سے سارا ملک پریشان ہے، اس درمیان دہلی ہائیکورٹ میں آج ایک پی آئی ایل (درخواست مفادعامہ) داخل کرتے ہوئے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی شرحوں میں روزانہ کی تبدیلی کو چیلنج کیا۔ مفاد عامہ کی عرضی کو چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ کی بنچ کے روبرو پیش کیا گیا جس نے اسے چہارشنبہ کو سماعت پر ٹال دیا۔ یہ عرضی قومی دارالحکومت کی مکین پوجا مہاجن نے داخل کی ہے اور استدعا کی کہ مرکزی حکومت کو ہدایات دیئے جائیں کہ پٹرول اور ڈیزل کو ضروری اشیاء تصور کرے اور پٹرولیم پروڈکس کیلئے منصفانہ قیمت مقرر کرے۔