ایم کے گوئل نے پی ایف سی صدرنشین کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ستمبر 2013ء سے اضافی چارج رکھنے والے ایم کے گوئل نے آج رسمی طور پر صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ کا عہدہ پانچ سال کیلئے سنبھال لیا۔ کارپوریشن کے ایک بیان کے بموجب وہ 13 ستمبر 2013ء سے کمپنی کے کمرشیل ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز تھے۔