ایم کے ایم کا /9 اگست کو مراٹھا تحفظات کیلئے احتجاج کا انتباہ

ممبئی ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مراٹھا کرانتی مور چہ ایم کے ایم نے آج تازہ احتجاج پوری مہاراشٹرا اسٹیٹ میں کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا اور کہا کہ اگر وہ /7 اگست تک مراٹھا طبقہ کو تحفظات فراہم کرنے سے قاصر رہے تو /9 اگست کو زبردست پیمانے پر تازہ احتجاج کی تحریک شروع کی جائے گی ۔ ایم کے ایم مراٹھا گر وپس کا وفاق ہے جو دیگر پسماندہ طبقات کے زمرے کے تحت 16 فیصد تحفظات کا مطالبہ کررہا ہے ۔ پونے سے موصولہ اطلاع کے بموجب 15 افر اد کو آج چاکن میں جو پونے کے قریب ہے مراٹھا احتجاج کے ابتدائی مرحلے میں جاریہ ہفتہ گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالت نے انہیں /8 اگست تک پولیس تحویل میں دیدیا۔