چنائی ۔28 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پارٹی ذرائع کے مطابق ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کو پیشاب کی نالی میں انفکشن کے باعث تیز بخار چڑھ جانے پر یہاں کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ 94 سالہ قائد کو آج 1:30 بجے کے قریب کاویری اسپتال کے آئی سی یو میں شریک کردیا گیا۔ اسپتال کے حکام کے مطابق اُن کے بلڈ پریشر کے گرجانے کے باعث اسپتال لایا گیاتھا ۔ اسپتال لانے کے بعد اُن کابلڈ پریشر پر قابو پالیا گیااور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اُن پر مسلسل نگرانی رکھی ہوئی ہے ۔ سینئر ڈی ایم کے قائدین بشمول ورکنگ پریسیڈنٹ ، کروناندھی کے بیٹے اسٹالن ، درائے مورگن ، راجیہ سبھا ممبر کنی موزہی ، سابقہ مرکزی وزیر اے راجہ اسپتال پر موجود تھے ۔ کروناندھی کے برطرف بیٹے اور سابقہ دارویڈہ منیترا کازگم قائد ایم کے الیگری ، جن کو اپنے چھوٹے بھائی اسٹالن کے ساتھ طویل سیاسی لڑائی کے باعث کروناندھی نے جنوری 2014 ء میں پارٹی سے نکالدیا تھا وہ بھی موجود تھے ۔