ایم ڈی (یونانی) پارٹ I امتحانات ادخال فیس کی تاریخ

حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر (پریس نوٹ) پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار نے بتایا ہیکہ ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ نے ایم ڈی یونانی پارٹ I امتحانات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ رجسٹرار کے بموجب ایم ڈی یونانی پارٹ I امتحانات کا آغاز 6 نومبر 2014ء سے گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج پر ہوگا، فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر 2014ء مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے بتایا کہ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں چل رہے موجودہ 5 مضامین (1) معالجات (2) علم الادویہ (3) امراض نسوان و قبالت (4) کلیات طب اور (5) تحقطی و سماجی طب کے تمام اسکالرس کیلئے ایم ڈی پارٹ I کے تحریری امتحانات 6 نومبر تا 12 نومبر کے درمیان منعقد ہوں گے اور پراکٹیکل امتحانات 24 تا 26 نومبر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج پر منعقد ہوں گے۔