ایم ڈی ایف کے 17 ویں ووکیشنل گرمائی کیمپس کا پیر کو آغاز

ریاست کے 42 مراکز پر انعقاد ۔ مراکز کے دمہ داران کا خصوصی مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے 17ویں ووکیشنل گرمائی کیمپ 2016 کا ریاست کے 42 مراکز پر 4 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں تمام مراکز کے ذمہ داران کا ایک خصوصی مشاورتی اجلاس آج شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد ہوا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ابتداء میں محمد برکت علی کوآرڈینٹر نے کہاکہ اس کیمپ کا مقصد مسلم لڑکیوں ، خواتین اور نوجوان لڑکوں کو مختلف پیشوں میں باقاعدہ تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے لیے روزگار کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔ جس کے لیے ادارہ سیاست کی بھر پور سرپرستی حاصل ہے ۔ جناب عابد صدیقی نے کہاکہ اس بار نئے کورس کا آغاز کیا گیا ہے جن میں فری میڈیکل کورس بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے تربیتی مراکز کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ تربیت یافتگان کو متعلقہ شعبہ میں مکمل تربیت کا اہتمام کریں اور مہارت پیدا کرنے کی طرف توجہ دیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پہلے بیاچ کے اختتام سے قبل ہر مرکز پر امتحانات منعقد کیے جائیں گے ۔ جس سے طلباء اور انسٹرکٹرس کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا ۔ جناب محمد فرید الدین کوآرڈینٹر نے کہا کہ مراکز کو چاہئے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور اعلی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر تربیت کا اہتمام کریں ۔ جناب اے اے کے امین نے اس موقع پر کہا کہ فری میڈیکل کورس کی تکمیل کے بعد امیدواروں کے لیے روزگار کی ضمانت حاصل ہوگی ۔ دسویں جماعت کامیاب طلباء وطالبات ان کورس میں داخلہ لیں اور اپنا روزگار آپ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ جناب محمد عصیم اعجاز ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن نے تیقن دیا کہ وہ روزگار کی فراہمی کے لیے نوجوانوں کی مکمل رہنمائی کریں گے اور ایم ڈی ایف کے تعاون و اشتراک سے ملازمتوں کے حصول کی کوشش کریں گے ۔ سید اصغر حسین نے شکریہ ادا کیا ۔ صدر ایم ڈی ایف جناب عابد صدیقی نے اس موقع پر تیار کردہ بیانر کی رسم اجراء انجام دی اور مراکز کے ذمہ داروں میں کٹس تقسیم کئے ۔ مشاورتی اجلاس میں جناب ایم اے قدیر ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، ایم اے واحد ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سید اصغر حسین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، کوثر جہاں ، افسر سعیدہ ، محمدی بیگم ، مرزا حاجی ، ڈاکٹر جے ایم فاضل احمد ، عابدہ بیگم ، شبانہ بیگم ، نعیم عفت ، عائشہ بیگم ، اسماء عالیہ ، نازیہ تبسم ، زاہدہ بیگم ، ایم اے شکیل ، محمد شاکر ، وسیمہ ، بشری ، اختر بیگم ، سید اشرف خالدی ، شمیم سلطانہ ، سیدہ محمدی ، عبدالخاق ، سیدہ خدیجہ ، اسماء ضحی اور وسیع اللہ سراج اور دوسروں نے شرکت کی ۔