حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کی جانب سے گھریلو تنازعات ( جھگڑوں ) ، میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات کی یکسوئی کے سلسلہ میں ہفتہ میں دو دن کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر 11 بجے دن تا 5 بجے شام شخصی طور پر داخل کی جاسکتی ہیں ۔ کونسلنگ ہر جمعہ و ہفتہ کو 4 بجے شام ہوگی ۔ اس سلسلہ میں صدر ایم ڈی ایف عابد صدیقی نے کونسلنگ بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں مفتی صاحبان ، قانون داں اور سماجی خدمت گذاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔ کونسلنگ کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ درخواستوں کے ہمراہ مقدمہ کی تفصیلات تحریری طور پر داخل کی جانی چاہئے ۔ تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔