ایم پی کِروڑی مینا کے قافلے پر فائرنگ

بھرت پور۔ 18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بھر پور سنبھاگ میں کرولی کے سپوٹرا میں بی جے پی میں شامل ہوئے سابق ممبر اسمبلی اور راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر کروڑی لال مینا کے قافلے پر گولی باری کی اطلاع ملی ہے ۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ معاملہ ضلع کرولی کے سپوٹرا میں کشال سنگھ شاہراہ پر پیش آیا۔جہاں کار میں سوار چار پانچ بدمعاشوں نے ڈاکٹر کروڑی مینا کے قافلے پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ڈاکٹر مینا سپوٹرا میں کارکنوں سمیت امت شاہ کی ریلی کیلئے گاؤں میں پیلے چاول تقسیم کررہے تھے اسی درمیان ان کے قافلے پر کار میں سوا رہو کر آئے بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کر دی حالانکہ فائرنگ کے بعدجب کارکنوں نے تعاقب کیا توبدمعاش وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مینا کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ ناقہ بندی ذریعہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ فی الحال ملزموں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔