شمس آباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایم پی ٹی سی II کے انتخابات کے لیے ٹی آر ایس امیدوار دیپا ملیش نے آج آخری دن پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی وارڈ II میں جلوس کے شکل میں ریالی نکالی گئی اور ریالی منڈل آفس آکر اختتام ہوئی ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایس ایم اسلم قادری اسٹیٹ میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، ناگیندر گوڑ ضلع صدر ، پرمیش منڈل صدر ، ملیش ، کے سرینواس ، منجرلہ موہن راؤ ، تلو ، سریدھر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ عبدالمقیت چندا نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت 16 ماہ کے مدت میں ریاست میں کئی ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ریاست کی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ حکومت نے ہر طبقہ کی ترقی کے لیے اسکیمات کے ذریعہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے جس کا نتیجہ ورنگل انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہے ۔ شمس آباد ایم پی ٹی سی انتخابات میں بھی یہی نتیجہ برآمد ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیمات کو دیکھتے ہوئے شمس آباد کی ترقی کا بھی تصور کر کے ووٹ کا استعمال کریں ۔ ٹی آر ایس کی کامیابی سے فنڈس کے ذریعہ مزید ترقی کی جاسکتی ہے ۔ دیپا ملیش ٹی ار ایس امیدوار نے کہا کہ عوام کو بھی معلوم ہے کہ ٹی آر ایس نے ریاست کی ترقی کے لیے کیا کام کیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ عوام ٹی آر ایس کو ہی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی ۔ ان کی کامیابی کے بعد ایم پی ٹی سی وارڈ II میں جتنے بھی مسائل ہوں گے وہ تمام مسائل کو ایک سال کے اندر ہی حل کردیں گی ۔۔