وجئے واڑہ ۔ 21 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے ناراض رکن پارلیمنٹ کے گیتا نے ، جو حلقہ پارلیمان اراکو کی نمائندگی کرتی ہیں ، آج یہاں تلگو دیشم ۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ۔ یہ اجلاس نئے پراجکٹس اور مرکز سے فنڈس کے حصول اور آندھرا پردیش سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔ گیتا ، جو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں خود کو پارٹی کی سرگرمیوں سے دور رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ وہ تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر سی پی کے مزید ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی امکان ہے کہ پارٹی چھوڑ کر تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کریں گے ۔۔