شیوپوری، 3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شیوپوري ضلع میں پولیس نے ایک ڈھابے پر چھاپہ مارتے ہوئے وہاں سے نقلی نوٹ پرنٹنگ کا انکشاف کرتے ہوئے بہت سے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔بدرواس تھانہ حلقہ کے تحت آگرہ ۔ممبئی نیشنل ہائی وے پر واقع اس ڈھابے سے پولیس کو جعلی نوٹ چھاپنے کا کاغذ اور پرنٹر بھی برآمد ہوا ہے ۔ ڈھابہ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش کی جا رہی ہے ۔بدرواس سٹی انسپکٹر پریم پرکاش مدگل نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹرک ڈرائیور نے بدرواس کے قریب ایک ڈھابے سے جعلی نوٹ دیے جانے کی شکایت کی تھی۔ معاملے میں پولیس نے کل دیر رات اس ڈھابے پر چھاپہ مارا تو وہاں سے نوٹ چھاپنے کاکاغذ اور پرنٹر برآمد کیا گیا۔ ڈھابے کی تلاشی کے دوران وہاں سے دو ہزار، پانچ سو، 100 اور 50 کے بھی بہت سے نقلی نوٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ ڈھابہ آپریٹر روپیش شرما کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔