ویلوپورم (ٹاملناڈو)۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اے آئی اے ڈی ایم کے کے لوک سبھا رکن ایس راجندرن آج یہاں تنڈی ونم کے قریب کار حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب 62 سالہ رکن پارلیمنٹ جوکہ ویلوپورم کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ صبح کار حادثہ میں شدید زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور اور ایک رشتہ دار جو کہ ایک ان کے کاموں میں تعاون کرتا تھا، انہیں مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ بعدازاں انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب یہ حادثہ اس لئے پیش آیا کیونکہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے درمیان موجود مونڈھیر سے ٹکرا گئی۔