ایم ٹیک اور ایم فارمیسی کے نتائج جاری

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے ماہ اگست میں منعقدہ ایم ٹیک اور ایم فارمیسی سکنڈ سمسٹر ریگولر کے امتحانی نتائج جاری کردئیے گئے ۔ ڈاکٹر کے ایشور پرساد پروفیسر میکانیکل انجینئرنگ شعبہ و ڈائرکٹر آف ایوالیوشن جے این ٹی یو ایچ واقع کوکٹ پلی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایم ٹیک سکنڈ سمسٹر کے لیے جملہ 20610 طلباء (امیدواروں نے ) نے اپنے نام رجسٹر کروائے تھے لیکن صرف 17709 امیدوار ہی امتحانات میں شرکت کرسکے ۔ جن کے منجملہ 10693 طلباء ( امیدوار ) ہی کامیاب قرار دئیے گئے ۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے ہی منعقدہ ایم فارمیسی سکنڈ سمسٹر کے منعقد امتحانات کے جاری کردہ نتائج کی روشنی میں ایم فارمیسی سکنڈ سمسٹر کے لیے جملہ 4152 طلباء ( امیدوار ) اپنے نام رجسٹر کروائے تھے لیکن 3470 طلباء امتحانات میں شریک ہوئے اور 1902 طلباء کامیاب قرار دئیے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی جوابی بیاضات کی دوبارہ جانچ کرنے یا نشانات کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر ہے ۔۔