حیدرآباد ۔28مئی ( سیاست نیوز) سینئر قائد تلگودیشم پارٹی و سابق وزیر ایم نرسمہلو جو تلگودیشم پارٹی میں انتہائی متنازعہ قائد بن گئے تھے ۔ بالآخر آج تلگودیشم پارٹی سے ایم نرسمہلو کو خارج کردیا گیا ۔ صدر تلگنانہ تلگودیشم پارٹی ایل رمنا نے مسٹر نرسمہلو کو تلگودیشم پارٹی سے خارج کردینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ نرسمہلو نے یہ قطعی موقف اختیار کرلیا تھا کہ اب کسی طرح بھی انہیں گورنر کا عہدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے جس کو یپش نظر رکھتے ہوئے ایم نرسمہلو نے متنازعہ بیانات دیتے ہوئے اور بالخصوص پارٹی قیادت کے خلاف من مانی بیان بازیاں شروع کرچکیتھے ۔ نرسمہلو کے اس اختیار کردہ طرز عمل پر پارٹی قائدین میں کافی برہمی پائی جارہی ہے تھی ۔ مسٹر ایل رمنا نے دریافت کیا کہ چندر شیکھر راؤ آنجہانی این ٹی راما راؤ کے مماثل ہیں ؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم نرسمہلو کی پارٹی کے ساتھ روز بروز کی جارہی غدداری ناقابل معافی ہے جس کی روشنی میں ہی انہیں تلگودیشم پارٹی سے خارج کردینے کا فیصلہ کیا گیا ۔