ایم نرسمہلو اور آر کرشنیا کی تلگودیشم مہاناڈو میں عدم شرکت

حیدرآباد 24 مئی ( این ایس ایس ) سینئر لیڈر ایم نرسمہلو نے آج تلنگانہ تلگودیشم کے مہاناڈو میں شرکت سے گریز کیا ۔ ان کی عدم شرکت سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی کہ وہ جلد ہی تلگودیشم سے دوری اختیار کرلیں گے ۔ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے پارٹی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں اور انہوں نے اپنے ضلع میں منعقدہ منی مہاناڈو میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔ ایک اور تلگودیشم لیڈر و رکن اسمبلی آر کرشنیا نے بھی آج مہاناڈو میں شرکت نہیںکی ۔ ان کی عدم شرکت سے بھی کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ یہ اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بی سی رائے دہندوں کو راغب کرنے جلد ہی ایک بی سی فرنٹ قائم کرسکتے ہیں۔