ایم بی ٹی ترجمان پر نظام آباد میں جلسہ کے دوران حملہ۔ ویڈیو

نظام آباد۔ یہاں پر ایک جلسہ عام کے دوران ترجمان مجلس بچاؤ تحریک امجد اللہ خان پر پتھراؤ کے ساتھ انڈے او رٹماٹر پھینکے گئے۔بتایاجارہا ہے کہ مقامی مجلسی کارکنوں نے یہ حملہ کیا۔خبر ہے کہ مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام نظام آباد میں جلسہ ملی بیداری کے عنوان پر ایک جلسہ منعقد کیاگیاتھا۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشیل میڈیا بالخصوص فیس بک پر یہ بات موضوع بحث ہے کہ نظام آباد کے سینکڑوں کی تعداد میں مجلسی کارکن ایم بی ٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ امجد اللہ خان خالد نظام آبادایم بی ٹی میں شامل اور مقامی مسلمانوں میں شعور بیداری کی غرض سے منعقدہ جلسہ ملی بیداری سے خطاب کرنے کے لئے وہاں پر پہنچے تھے۔

جلسہ سے خطاب کے دوران خالد نے ریاست کی برسراقتدار حکومت تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی اور مجلس پر شدید تنقید کی۔ تقریر کے دوران مبینہ طور پر مجلسی کارکنوں نے امجد اللہ خان پر پتھر کے ساتھ انڈے اور ٹماٹربھی پھینکنے ۔ امجد اللہ خان نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہاکہ انہیں اس بات کی اطلاع پہلے سے ہی تھی کہ ان پر حملہ کیاجانے والا ہے مگر وہ اس طرح کی دھمکیوں سے ڈرنے او رگھبرانے والے نہیں ہیں۔

امجد اللہ خان نے کہاکہ آج ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں نے شعور بیدار ہوچکا ہے لوگ دوست اور دشمن کی اچھی طرح پہنچان کرسکتے ہیں۔امجد اللہ خان پر ٹماٹر او رانڈے پھینکنے کے بعد جلسہ درہم برہم ہوگیا اور وہاں پر افرتفری کاماحول بھی پیدا ہوگیاتھا۔

دوران خطاب امجد اللہ خان نے حملہ کرنے والے مبینہ مجلسی کارکنوں کو معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے اور اصل قصور وار تو ہیں جنھوں نے ان نوجوانوں کا غلط استعمال کیاہے۔

حالات بگڑتے دیکھ کر چار حملوں کی نشاندہی کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ٹاؤن کی پولیس راست حالات پر نظر رکھے ہوئے بھی ہے