بی زمرہ کی نشستیں پر ‘ سی زمرہ میں محدود داخلے
حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے خانگی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ’ بی ‘ اور ’ سی ‘ زمرہ کے تحت نشستوں پر داخلہ دینے پہلے مرحلہ کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے ’ بی ‘ زمرہ کی کونسلنگ میں تمام نشستیں پر کردی گئیں ۔ ’ سی ‘ زمرہ کے تحت 319 ایم بی بی ایس نشستوں کے منجملہ 199 نشستیں پر کی جاسکیں ۔ 120 ایم بی بی ایس کی سی زمرہ کی نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ علاوہ ازیں بی ڈی ایس کیلئے سی زمرہ میں 150 نشستوں کے منجملہ 48 نشستیں پر کی جاسکیں ۔ بی ڈی ایس سی زمرہ کے تحت 102 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ داخلہ پانے والے طلبا وطالبات کو26 جولائی تک اپنے الاٹ کردہ میڈیکل کالجوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 26 جولائی تک رپورٹ نہ کرنے پر داخلوں کو منسوخ کردیا جائیگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم اگست سے میڈیکل کالجوں میں تعلیم کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا جائے گا ۔