ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

سیاست کونسلنگ گائیڈنس سے سینکڑوں طلبہ اور سرپرستوں کا استفادہ

حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) سال حال ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے میڈیکل انٹرنس نیٹ NEET ، 5 مئی کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی حکومت ہند کے تحت ہورہا ہے۔ اس کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔ انٹرمیڈیٹ بی پی سی کامیاب یا اب سال آخر کا امتحان دیکھنے والے طلبہ اس کے اہل ہیں۔ ان امیدواروں کو نیٹ امتحان کی تکنیک منفی مارکس کا لزوم ایم بی بی ایس میں گورنمنٹ سیٹ اور میناریٹی سیٹ اور درکار اسنادات کے لئے ایک گائیڈنس پروگرام منعقد شدنی کونسلنگ کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا تھا۔ اس میں ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے کونسلنگ کے ساتھ نیٹ میں کامیابی کی تکنیک، منفی مارکس کے تدارک کے ساتھ اچھے رینک کا حصول اور داخلے کی معلومات فراہم کی۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع اور خلیجی ممالک میں زیرتعلیم انٹر 10+2 کے طلبہ نے رہنمائی حاصل کی اور سرپرستوں نے فارم کے آن لائن رجسٹریشن سے لے کر داخلے تک کی کونسلنگ کے ادارہ سیاست کی کاوشوں کی ستائش کی۔ سال گزشتہ اور سابق میں سیاست نیٹ کونسلنگ سے سینکڑوں طلبہ نے میڈیکل کورسیز میں داخلے حاصل کئے۔