ایم بی بی ایس داخلہ کے لیے 21 تا 26 جون آن لائن رجسٹریشن

27 جون سے اسناد کی تنقیح ، دفتر سیاست میں ایم اے حمید کی کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ 21 تا 26 جون تک تین ہزار روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا پھر 27 جون سے اسنادات کی تنقیح ( تصدیق ) شروع ہوگی ۔ اس کے بعد ویب آپشن کالجس کے انتخاب کے لیے دینا ہوگا پھر رینک کے لحاظ سے سیٹ الاٹ ہوگی ۔ ادارہ سیاست کے تحت نیٹ ( میڈیکل ) کی کونسلنگ کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس میں ایم اے حمید کونسلنگ روزانہ کررہے ہیں جس سے سینکڑوں امیدوار استفادہ کیے اور کررہے ہیں ۔ ایم اے حمید نے بتلایا کہ سال گذشتہ ادارہ سیاست کی کیرئیر کونسلنگ سے استفادہ کرتے ہوئے 600 مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ ملا تھا اس سال 700 مسلم طلبہ کو داخلہ مختلف زمرہ جات میں ملنا یقینی دکھائی دیتا ہے یہ خوشخبری ہے کہ سال حال ایک نیا مسلم میڈیکل کالج ’ ایان کالج ‘ کو اجازت مل گئی وہ کونسلنگ میں شامل ہے اور 150 نشستوں میں 90 نشستیں اے زمرہ میں ہوگی ۔ ادارہ سیاست نے سال گذشتہ ہائی کورٹ سے رجوع ہو کر مسلم میناریٹی کالجس میں 60 فیصد نشستیں اے زمرہ کا مقدمہ جیتا تھا جس کے لیے جناب منظور احمد ، معین الدین ، محمد نعمان ، عبدالرحیم جیسے حضرات کی شبانہ روز کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی اور 330 مسلم میناریٹی فری سیٹ مل جائے گی اور گورنمنٹ ، نان میناریٹی کالجس میں 170 نشستوں پر تلنگانہ بھر کے 23 کالجس داخلے ہوں گے ۔ اب نیٹ میں سال گذشتہ کے مقابل کم نشانات پر داخلے ہیں 380 نشانات تک بھی ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس سی میں داخلہ ملے گا ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 3 تا 7 بجے رابطہ کریں ۔۔