ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے ’’نیٹ‘‘ کا گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) سال حال ایم بی بی ایس بی ڈی ایس اور ایونٹس و ہومیوپیتھی، آیورویدک، کورسیز میں داخلے کیلئے نیٹ NEET کے اسکور پر کونسلنگ ہوگی۔ آل انڈیا رینک کے بعد اسٹیٹ رینک اور میناریٹی رینک اور داخلے کے طریقہ کار سے واقفیت کیلئے ادارہ سیاست کے زیراہتمام چہارشنبہ 28 جون صبح 11 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر کونسلنگ گائیڈنس پروگرام رکھا گیا ہے۔ ماہرین اور مہمانان میں پروفیسر ظہیر بیگ، پروفیسر انورالدین، ڈاکٹر عبدالرحمن، پروفیسر اسماعیل شرکت کریں گے۔ احمد بشیرالدین فاروقی کوآرڈی نیٹر اور ایم اے حمید کنوینر نے انٹر بی پی سی طلبہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔