حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ کے رینک پر اے زمرہ کی کونسلنگ کے بعد پہلے مرحلے کے داخلے مکمل ہوئے اور 16 جولائی تک متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا تھا ۔ اسکے بعد 17 تا 19 جولائی بی زمرہ کی کونسلنگ کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی آر آر سی ڈی ای میں آن لائن کونسلنگ سنٹر بناکر جو امیدوار آن لائن رجسٹریشن کروائیں ان کو طلب کیا ہے۔ ان 800 امیدواروں کو دوسرے دن 1900 اور آخری دن 19 جولائی کو آخر تک امیدواروں کو طلب کیا گیا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست کے بموجب اس سال مسلم امیدواروں کو ایم بی بی ایس میں 650 تا 700 نشستیں مل سکتی ہیں۔