ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ایمسیٹ کی 29 جولائی سے کونسلنگ

حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز)ایمسیٹ(میڈیسن )کی یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی تلنگانہ ریاست کے طلبہ کیلئے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں 29 جولائی کو ایک تا ایک ہزار رینک 30 جولائی کو ایک ہزار ایک تا 3 ہزار رینک تک اور 31 جولائی کو 3001 تا6000 رینک تک کے امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے کونسلنگ کے چار مراکز بنائے گئے ہیں جو حیدرآباد میں جے این ٹی یو کونسلنگ سنٹر کو کٹ پلی ‘عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں پی جی آر آر ورنگل میں کاکتیہ یونیورسٹی کونسلنگ سنٹر اس کے علاوہ ڈائرکٹر این ٹی آر آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ میں امیدوار اپنے اسٹیٹ رینک کے لحاظ سے شرکت کریں پھر بی سی اے ‘ بی ‘ سی ڈی اور بی سی ای زمردہ کے تحت ایس سی ،ایس ٹی کیلئے کونسلنگ یکم اگست کو ایک تا 2 ہزار رینک اور 2 اگست 2 ہزار ایک تا 9 ہزار رینک پھر 3 اگست کو 12 ہزار رینک تک طلب کیا گیا پھر تیسرے مرحلہ میں خصوصی تحفظات زمرہ کیلئے جے این ٹی یو کو کٹ پلی حیدرآباد مرکز ہی  پر 4 اگست کو ایکس سروس مین کی 5 اگست کو این سی سی اور 6 اگست کو اسپورٹس گیمس کے ساتھ PHمعذور‘اپاہیج زمرہ کے امیدوروں کیلئے کونسلنگ ہوگی امیدوار مزید تفصیلات ہدایات کیلئے ویب سائیٹ  http:htruhs.ap.nic.inملاحظہ کریں ۔